شروع کہاں سے کریں؟

پروگرامنگ، آئی ٹی، سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ، سافٹ وئیر انجنئیرنگ وغیرہ - یہ نام آپ نے یقیناً سن رکھے ہوں‌گے لیکن آپ سوچ رہے ہوں‌کہ کوئی اس شعبے میں‌کیسے داخل ہو سکتا ہے؟ کس قسم کی تعلیم درکار ہے؟‌کہاں سے کیا ڈگری لی جائے؟

مختصراً - ڈگری کی ضرورت صرف تب ہے اگر آپ بیرون ملک ملازمت کرنا چاہتے ہوں کیونکہ یہ امیگریشن پراسیس کی بنیادی شرط ہوتی ہے۔ تاہم دنیا میں‌کوئی بھی کمپنی عمومی طور پر کمپیوٹر سائنس کی ڈگری بلکہ سرے سے ڈگری کی شرط نہیں‌رکھتی، دیگر شعبوں‌کے برعکس بنیادی شرط کام پر مہارت ہے اور اگر کام آتا ہو تو بی اے یا ایم اے اردو کی ڈگری کے حامل شخص کے لیے بھی کسی قسم کی کوئی مشکلات نہیں۔

لیکن ظاہر ہے کہ ہر شعبے کی طرح آئی ٹی اور سافٹ وئير کی فیلڈ کے بھی بہت سے شعبے ہیں اور ایک عمومی جائزہ بالکل مبتدی کے لیے مفید ثابت ہوگا اور بہت سے دیگر سوالات بھی آپ کے ذہن میں‌ہوں گے۔ ان تمام سوالات کے جوابات ہم نے چار مختصر اقساط میں یہاں دینے کی کوشش کی ہے۔