ہمارے بارے میں

یہ صفحہ آخری مرتبہ کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

ہنر کے بغیر ضروریات زندگی کا سامان کرنا بہت مشکل ہے اور اگر آپ ہنرمند ہیں تو دیانت کے بغیر اپنی ایسی ساکھ بنانا کہ آپ کو ہاتھوں ہاتھ لیا جائے، مشکل ہے۔

کوڈنگ کالج آئی ٹی، سافٹ وئیر اور پروگرامنگ کی تعلیم سے متعلّق ایک رضاکارانہ سسلسلہ ہے جس میں ہماری کوشش ہے کہ کمپیوٹر پروگرامنگ اور آئی ٹی کے مختلف شعبوں کے متعلّق بہترین اور میعاری تعلیم اردو زبان میں فراہم کی جبائے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اردو زبان ہی کیوں؟ ٹویٹر اور فیس بک پر موجود پاکستانی آبادی کی انگریزی استعداد پاکستانی آبادی کی انگریزی استعداد کے مترادف نہیں۔ صرف یہی نہیں، انگریزی پر استعداد ایک مشکل کام ہے اور انگریزی پر عبور نہ ہونا کوئی باعثِ شرم بات بھی نہیں ہے۔ اردو اور انگریزی کی گرائمر اور اسلوب میں‌ زمین آسمان کا فرق ہے اور اگر تعلیمی مواد بھی اجنبی زبان میں ہو تو پھر سیکھنے کے دباؤ کے علاوہ زبان کی اجنبیت یقیناً مشکلات میں اضافہ کرے گی۔

لہٰذا کوڈنگ کالج کی کوشش ہےکہ ٹیکنیکل موضوعات پر عام فہم اسلوب اور اردو زبان میں کورس فراہم کیے جائيں تاکہ نئے سیکھنے والوں کے لیے صرف انگریزی زبان سے ناواقفیت مسئلہ نہ ہو۔ ایک مرتبہ اس پٹڑی پر چڑھ جائيں تو پھر انگریزی زبان سے واقفیت بھی رفتہ رفتہ ہوتی چلی جاتی ہے۔

اگر آپ مندرجہ بالا نکتہ نظر سے متفق ہیں تو شاید آپ ہمارا ہاتھ بٹانا چاہیں گے۔کوڈنگ کالج ایک انفرادی اور رضاکارانہ سلسلہ ہے اور ہم کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کرتے۔اس کی بجائے آپ اپنے ارد گرد کے نوجوانوں بالخصوص ٹین ایجرز کو کوڈنگ کالج سے متعارف کروائیں تاکہ جنہیں سیکھنے کا شوق ہو، وہ ان کورسز سے مستفید ہو سکیں۔