HTML - مکمّل کورس

ویب سائٹس ہمارے ہر طرف ہیں۔ ہر مشہور موبائل ایپ بھی کبھی ایک ویب سائٹ تھی جیسے کہ یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ۔ جبکہ انٹرنیٹ پر سب سے بنیادی ٹیکنالوجی اور بنیادی نہیں‌بلکہ واحد اور اکلوتی ٹیکنالوجی جس میں‌ویب سائٹس تیّار کی جاتی ہیں‌وہ ہے HTML جو کہ Hyper text markup language کا مخفّف ہے۔

HTMLبہت ہی سادہ زبان ہے اور سیکھنے میں‌بھی بہت آسان ہے۔ لیکن اس کے آسان ہونے سے آپ یہ نہ سمجھئے کہ اگر یہ آسان ہے تو شاید اہم نہیں ہے بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ آپ کوئی ویب سائٹ HTML کے بغیر بنا ہی نہیں‌سکتے۔HTML صرف ایک ویب سائٹ کے مواد اور اس کے ڈھانچے تک محدود ہوتی ہے اور اس میں رنگ، فونٹ یہ دیگر آرائشی پہلو بالکل غیر متعلّق ہوتے ہیں۔

ہمارا HTML کورس تمام کی تمام مکمّل اور جدید HTML کا احاطہ کرتا ہے جس کے اسباق یہاں دستیاب ہیں۔