سٹائل شیٹس - مکمّل کورس۔

اگر HTML کے بغیر ویب سائٹ بن نہیں سکتی تو سٹائل شیٹس کے بغیر ویب سائٹ خوبصورت نظر نہیں‌ آسکتی۔ HTML میں صرف ایک ویب سائٹ کا مواد تیّار کیا جاتا ہے لیکن یہ معلومات موجود نہیں ہوتیں کہ کسی صفحے پر کوئی ہیڈنگ یا پیراگراف کس رنگ کا یا کس فونٹ سائز میں‌ہوگا یا اس کے بیک گراؤنڈ میں‌کیا رنگ استعمال کیا جائے گا وغیرہ۔

خوبصورتی اور لے آؤٹ کے استعمال کے لیے ایک دوسری ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے جسے CSS کہتے ہیں اور یہ Casscadding styleshets کا مخفّف ہے۔ اسے سیکھنے کے لیے HTML پر عبور ہونا ضروری ہے۔ سٹائل شیٹس ایک طویل موضوع ہے اور اسے ایک کورس میں سمیٹنا مشکل ہے۔ اس لیے ہم نے اسے مختلف حصّوں میں تقسیم کر دیا ہے اور اس وقت سٹائل شیٹس سے متعلّق پہلا حصّہ دستیاب ہے۔

سٹائل شیٹس مکمّل کورس - پہلا حصّہ۔

سٹائل شیٹس کے کورس کے سلسلے میں اسباق یہاں دستیاب ہیں۔ ۔ پہلا کورس سٹائل شیٹس کے متعلّق بالکل مبادیات سے بحث کرتا ہے۔ اس حضے میں ہم مختلف بنیادی باتیں سیکھیں‌گے مثلاً: